ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کسان تحریک میں پھرتشدد سنگھو بارڈرپرشرپسندوں کے ساتھ جھڑپ، 5 پولیس اہلکار زخمی

کسان تحریک میں پھرتشدد سنگھو بارڈرپرشرپسندوں کے ساتھ جھڑپ، 5 پولیس اہلکار زخمی

Sat, 30 Jan 2021 11:00:03    S.O. News Service

نئی دہلی،30؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی)کسان تحریک کے درمیان جمعہ کے دن سنگھو بارڈر پر اس وقت ہنگامہ مچ گیا،جب کئی شرپسند سہ پہر1بجے کے قریب نریلا کی طرف سے آکراحتجاجی مقام پر پہنچے اور کسانوں سے سرحد کو خالی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے بازی کرنے لگے - ان شر پسندوں کا کہنا تھا کہ کسانوں کے احتجاج کی وجہ سے لوگوں کا کاروبار ٹھپ ہوگیا ہے-پونے دو بجے کے قریب یہ شرپسند کسانوں کے کیمپ میں پہنچے اور ضرورت کی اشیاء کو توڑپھوڑ دیا جس کے بعد کسانوں اور شرپسندوں کے مابین تصادم ہونے لگا،دونوں طرف سے پتھراؤ بھی ہوا-پولیس نے مداخلت کی کوشش کی، لیکن صورتحال بگڑتے ہوئے دیکھ کر لاٹھی چارج کرنی پڑی اور آنسو گیس کے گولے بھی چھوڑے گئے -

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس جھڑپ میں 5 پولیس اہلکار زخمی ہوئے -جمعہ کی دوپہر جھڑپ سے قبل کسان مزدور سنگھرش سمیتی کے رہنما ست نام سنگھ پنوں نے مرکزی حکومت پر ماحول کو خراب کرنے کا الزام لگایا، انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت آر ایس ایس کے لوگوں کو بھیج کر کسانوں کے دھرنے پر ماحول کو خراب کررہی ہے، لیکن جب تک زرعی قوانین واپس نہیں ہوں گے،ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے- کسان تحریک کے ایک اور اہم مقام ٹکڑی بارڈر پر شرپسندوں نے کسانوں کیخلاف نعرے بازی کی اور بارڈر خالی کرنے کا مطالبہ کرڈالا،تاہم کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، اب صورتحال معمول پر ہے، لیکن احتیاط کے طور پر پولیس نے بیری کیڈز کو مضبوط کردیا ہے-


Share: